قتل کااشتہاری بذریعہ انٹرپول سعودی عرب سے گرفتار

 ملزم عبدالرزاق گوجرانوالہ میں خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا
 ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا
 لاہور( کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے خاتون کے قتل کے مقدمہ کااشتہاری سعودی عرب سے گرفتار کر لیا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا، ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سوہدراں گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا ،جبکہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کر رکھا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔