پولیس کا چھاپہ ناکام،قتل کااشتہاری فرار

 ملزم  امجد نے تین ماہ قبل موٹر سائیکل سوار ماجد کو قتل کر دیا تھا
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)قتل میں ملوث اشتہاری ملزم تھا نہ صدرپولیس کی ناک تلے سے فرا ر ہو گیا۔ ملزم محمد امجد نے تین ماہ قبل سر راہ موٹر سائیکل سوار ماجد حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ تفصیل کے مطابق قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کی گرفتار ی کے لیے مارا گیا پولیس کا چھاپہ ناکام ہو گیا ،ملزم پولیس سے چند قدم کی دوری سے فر ار ہو گیا ،تھانہ صدرپولیس نے تین ماہ قبل سر راہ قتل ہو نے والے ماجد حسین کے مبینہ قاتل محمد امجد کی گرفتاری کے لیے 146ای بی کے قریب چھاپہ مارا تھا کہ محمد امجد فرا رہو گیا پولیس نے موقع پر موجود میلسی کے رہائشی محمد شریف کو گرفتار کر لیا محمد شریف کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برا ? مد ہو نے پر مزید کارروائی جا ری ہے۔