130 اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر

ریوارڈ منی کمیٹی کا اجلاس،کچے کے ڈاکوئوں کی ہیڈ منی 3 کیٹیگریز میں بالترتیب 1 کروڑ، 50 اور 25 لاکھ مقرر
لاہور(کرائم رپوٹر)وزیراعلیٰ کی ہدایت پر حکومت نے پنجاب بھر میںسنگین مقدمات میں مطلوب 130 اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیر قانون ملک صہیب بھرتھ کی زیر صدارت ریوارڈ منی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت، دھماکہ خیز مواد ترسیل، سہولت کاری، اغوا برائے تاوان و قتل میں ملوث130 اشتہاریوں کی ہیڈوریوارڈ منی مقرر کی گئی،101 کا تعلق بلیک بک اور29 کا سی ٹی ڈی کی ریڈ بک سے ہے۔ ریڈ بک کے 13 نئے اشتہاریوں کی ہیڈ وریوارڈ منی مقرر،16 کی ہیڈ منی میں اضافہ، جرائم کی نوعیت پر سر کی قیمت 2 لاکھ سے 1 کروڑ تک مقرر ،کچے کے ڈاکوئوں کی ہیڈ منی 3 کیٹیگریز میں بالترتیب 1 کروڑ، 50 لاکھ اور 25 لاکھ مقرر کی گئی۔ ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب اشتہاری مریدحسین اور صفدر کی ہیڈ وریوارڈ منی بالترتیب 25اور 40 لاکھ،خودکش دھماکہ میں سہولت کار سعد منیر ڈار اور اعجاز کی 25 لاکھ فی کس ،بم دھماکوں ، ٹارگٹ کلنک،دھماکہ خیزرکھنے میں ملوث اشتہاریوں عمران ستار کی ہیڈو ریوارڈ منی70 لاکھ ، سمیع کی 60 لاکھ ،عبدالمجید کی25 لاکھ ، حافظ سلیمان کی 40 لاکھ ،عبیدالرحمن کی 40 لاکھ ، تنویر نقوی،عمران زیدی، امجدعباس،بنیاد حسین ،تنویر اور عنایت شاہ 25 لاکھ فی کس،رضوان کی 40 لاکھ ،شیخوپورہ رینج کے 3 اشتہاریوں کی فی کس 2 لاکھ ،گوجرانوالہ رینج کے 5 اشتہاریوں کی 2 لاکھ فی کس ، منڈی بہائوالدین کے اشتہاری کی 20 لاکھ ،سرگودھا رینج کے دو اشتہاریوں کی 3 لاکھ فی کس، دو کی 5 لاکھ فی کس اور ایک کی 20 لاکھ ،ملتان رینج کے 5 اشتہاریوں کی 2 لاکھ فی کس، دو کی 10 لاکھ فی کس، 3 کی 5 لاکھ فی کس ،فیصل آباد رینج کے اشتہاری کی 2 لاکھ اورڈی جی خان کے3 اشتہاریوں کی ہیڈ وریوارڈ منی کی منظوری دی گئی جو پولیس ٹیم اور گرفتاری میں مدد گار افراد میں تقسیم ہوگی۔ وزیر قانون نے کہا اشتہاریوں کی گرفتاری میں پیشرفت کا ماہانہ جائزہ لیا جائے گا۔