شکرگڑھ(خصوصی رپورٹ) علاقہ کی طویل العمر خاتون انتقال کر گئیں،حاجی میاں صابر رشید پورہ کی والدہ اور تاجر میاں شفیق (صابر برتن سٹور)والے کی دادی جان رمضانہ بی بی 130سال سے زائد عمر پانے کے بعد اچانک حرکت قلب بند ہونیسے انتقال کر گئیں،اہل خانہ کے مطابق 1901میں مرحومہ کے والد نے جواں سالہ بیٹی کے حق میں وصیت نامہ کیا تھا جو آج بھی محفوظ ہے،جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مرحومہ نے 130سال سے زائد عمر پائی ہے۔