شارجہ (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں پولیس کے آپریشن سینٹر نے ایک ڈرائیور کی درخواست پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کے دوران گاڑی کا کروز کنٹرول سسٹم ناکارہ ہونے پر فوری طور پر کارروائی کی، پولیس ٹیم کی مداخلت نے ڈرائیور کی حفاظت کو یقینی بنایا اور کسی بھی ممکنہ حادثے کو روک دیا۔گلف نیوز کے مطابق شارجہ پولیس کے آپریشن سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر حمدان التوناجی نے بتایا کہ مرکز کو ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ الدہید کی طرف جانے والی سڑک پر ایک گاڑی کا کروز کنٹرول ناکارہ ہوگیا ہے