صدرٹرمپ کی جانب سے خلیج میکسیکو کو امریکی خلیج کہنے سے کچھ نہیں ہو گا، کلاوڈیا شیباوم کا ردعمل
میکسیکوسٹی (آئی این پی )میکسیکو کی صدر کلاوڈیا شیباوم نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو ہمارے لیے اور پوری دنیا کیلئے بھی خلیج میکسیکو ہی ہے، صدرٹرمپ کی جانب سے خلیج میکسیکو کو امریکی خلیج کہنے سے کچھ نہیں ہو گا، تارکین وطن کے معاملے پر امریکا کے ساتھ جلد مذاکرات کرینگے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کے بیان پرمیکسیکو کی صدر کلاوڈیا شیباوم کا ردعمل سامنے آ یا ہے ۔ میکسیکن صدرنے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مساوات کی بنیاد پر کام کرینگے، امریکا میں رہنے والے میکسیکن شہریوں کا دفاع کرتے رہیں گے، ہم سمجھتے ہیں مذاکرات اور تعاون کا وقت آ گیا ہے۔