خانیوال :جنریٹر کے دھویں سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق

واقعہ نواں شہر کیاڈا بلوچاں میں پیش آیا،مرنیوالوں میں آصف بلوچ ،نادیہ،عظیم بلوچ اور دانیال بلوچ شامل
خاندان کی چار اموات پر علاقے کی فضاء سوگوار، ہر آنکھ اشک بار ہوگئی، چاروں مقامی قبرستان میں سپرد خاک
خانیوال(خصوصی رپورٹ) کبیروالا کے تھانہ نواں شہر کیاڈا بلوچاں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے دم گھوٹنے سے دودھ فروش آصف بلوچ ،اسکی بیوی اور دو معصوم بیٹے جابحق ہوگئے۔علاقے کی فضا سوگوار،ہر آنکھ اشک بار ہوگئی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ نواں شہر کبیر والا کی حدود اڈا بلوچاں (مان کوٹ )میں محمد آصف بلوچ دودھ فروش نے گھر میں دودھ ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج رکھے ہوئیتھے ،بارش کے بعد بجلی نہ ہونے پر رہائش والے کمرے کے ساتھ دوسرے کمرے میں جنریٹر چلا کر سوگیا ،کھڑکی سے دھواں رہائش والے کمرے میں داخل ہوگیا اور دھویں سے دم گھٹنے پر محمد آصف بلوچ ،اس کی بیوی نادیہ دو کمسن بچے عظیم بلوچ او دانیال بلوچ موقع پر ہی جابحق ہوگئے۔ اہل علاقہ کو دن دس بجے کے بعد گھروں والوں کے باہر نہ آنے پر تشویش ہوئی ،دروازے کھول کر چیک کیا تو خاندان کے چاروں افراد جاں بحق ہوچکے تھے۔اطلاع ملتے ہی علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ بڑی تعداد میں لوگ جاِئے وقوعہ پر جمع ہوگئے۔مقامی پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء￿  کے حوالے کر دیں۔ نماز جنازہ کے بعد خاندان کے چاروں افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،جنازے میں لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔