لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست آج سماعت کے لئے مقرر

 لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں آج جمعہ کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کو چیلنج کیا ہے۔