ولی عہد اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ ،منصب سنبھالنے پرمباکباد، تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب نے اگلے چار برسوں میں امریکہ میں اپنی تجارت اور سرمایہ کاری کو کم از کم 600 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابقسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈپرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،محمد بن سلمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اوول آفس میں واپسی پر اپنی اور شاہ سلمان کی جانب سے مبارکباد دی اور امریکی عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنمائوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔