ایکسرسائز کیلئے سائیکل،رہائش کا کمرہ،ایکسرسائز روم کی سہولیات کے علاوہ سپیشل شیف بھی دیا گیا ہے ،وزیر اطلاعات و نشریات
خواجہ آصف کو دسمبر کی سردی میںکوٹ لکھپت شفٹ کیا اور حکم کے مطابق انہیں ٹھنڈے یخ فرش پر سلایا گیا ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جو سہولیات بانی پی ٹی آئی کو میسر ہیںوہ کسی اور قیدی کو نہیں ،خواجہ آصف کو دسمبر کی سردی میں کوٹ لکھپت شفٹ کیا گیایہ حکم آتا تھا کہ فرش پر ان کو سلایا جائے،ادھر بانی پی ٹی آئی کو ایکسرسائز کے لئے سائیکل دی گئی ہے،ایک رہائش کا کمرا ہے، ایک ایکسرسائز روم ہے،یہاں سپیشل شیف آتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا ۔قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللہ نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولیات میسر ہیں وہ ہر قیدی کو حاصل ہیں یا نہیں،جس پر پارلیمانی سیکرٹری صبا صادق نے کہا کہ تمام قیدیوں کو ایک جیسی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ خواجہ آصف کو دسمبر کی سردی میں کوٹ لکھپت شفٹ کیا گیایہ حکم آتا تھا کہ فرش پر ان کو سلایا جائے،ادھر ایکسرسائز کے لئے سائیکل دی گئی ہے،ایک رہائش کا کمرا ہے، ایک ایکسرسائز روم ہے،یہاں سپیشل شیف آتا ہیکس اور قیدی کو یہ سہولت میسر نہیں جو بانی پی ٹی آئی کو میسر ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے بہادری سے مظالم کو برداشت کیا، محمد شہباز شریف تین مرتبہ وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، جیل میں انہیں سردیوں میں ہیٹر اور گرمیوں میں پنکھا چلانے نہیں دیا جاتا تھا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سائیکل، کچن، واکنگ گیلری کی سہولیات دستیاب ہیں، ایسی سہولیات عام قیدیوں کو میسر نہیں ہوتیں، انہوں نے عدالتوں میں درخواستیں دے دے کر یہ سہولیات حاصل کیں،کسی اور قیدی کو یہ سہولت میسر نہیں جو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو حاصل ہیں۔