27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے،ہم آئینی بینچ سے آئینی کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے امید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نیازی اور اس کا ٹولہ افواج پاکستان پر بھی الزام لگاتا تھا، عدالت نے نیازی اور اس کے ٹولے کو جھوٹا قرار دیا ہے، کوئی بھی معزز ملک اس کو برداشت نہیں کر سکتا ہے‘انہوں نے کہا 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر مشاورت جاری ہے، ہم آئینی بینچ سے آئینی کورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں تاکہ نظام انصاف بہتر ہو۔