190 ملین پائونڈ فیصلے کیخلاف اپیل تیار، عمران خان منظوری دیں گے

اسلام آباد (آئی این پی)بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190 ملین پائونڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا ہے، عمران خان ایک دو روز مطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔