بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7فروری تک توسیع

اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7فروری تک توسیع کردی۔بشری ٰبی بی کی تھانہ رمنا میں درج عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چودھری عامر ضیا نے کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر چودھری زاہد آصف پیش ہوئے۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔