’’گڈی لہوردی اڈی ‘‘7فروری کو لبرٹی چوک میں جشن منائیں گے:مریم نواز کسانوں کو زرعی زمین الاٹ کرنیکافیصلہ

جشن کے دوران پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے  مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا‘شہریوں کو بھی دعوت ہے وہ اس ثقافتی تقریب میں  بھرپور شرکت کریں
خیبرپختونخواہ کی سیاست الزام تراشیوں کے گر د گھومتی ہے، وہاں کے لوگ  پنجاب جیسی سہولتیں چاہتے ہیں: راجن پور میں الیکٹرک بس  منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور‘راجن پور(سپیشل رپورٹر‘آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت فیسٹیول کے موقع پر 7 فروری کو لاہور کے لبرٹی چوک میں خصوصی جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں شہریوں کو دعوت دی کہ وہ اس ثقافتی تقریب میں شرکت کریں اور بسنت کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق جشن کے دوران پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ شہریوں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں‘ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ   خیبرپختونخواہ کی سیاست الزام تراشیوں کے گر د گھومتی ہے ۔ صوبے کے عوام سستی روٹی اور ریلیف کو ترس رہے ہیں ، جبکہ انکا وزیراعلی کہہ رہا ہے کہ ہم نے اپنے عوام کو شعور دیا ۔ کیا لوگ  شعور پر سفر کریں ، علاج  کروائیں یا اپنا پیٹ بھریں ۔پنجاب میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ۔ پسماندہ علاقوں کی تر قی ہماری ترجیح ہے۔  راجن پور میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتااحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا   بلوچ  بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتی ہوں ۔  پسماندہ علاقوں کی تر قی ہماری ترجیح ہے ۔ راجن پور میرے اور نواز شریف کے دل کے بہت قرہیب ہے ۔  انہوں نے کہا  پنجاب کے دور افتادہ علاقوں میں بھی ترقی ہو رہی ہے ۔  الیکٹرک بسیں چل رہی  ہیں ۔  بہترین سفری سہولیات اب عوام کی دہلیز پر  ہیں ۔  انہوں نے کہا  راجن پور کو بھی اب اسلام آباداور  راولپنڈی جیسی سہولیات ملیں گی ۔  علاقے کے لوگوں کے لئے معیاری سفری سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔  الیکٹرک بس کا کرایہ صرف بیس روپے  ہے ۔   بسوں کے معیار اور کرایہ میں ہر ممکن  ریلیف فراہم کیا جائے گا   ہر الیکٹرک بس کے اندر معذور افراد کے لئے وہیل چئیر  رکھوا دی ۔ خواتین اور طلبا ان بسوں میں فری سفر کریں گے ۔ انہوں نے کہا   ابھی صرف سولہ بسیں راجن پور کے لئے آئی ہیں۔  راجن پور کے ہر روٹ پر  ابھی بسیں چلائی جائیں گی۔  جو وعدہ کیا پوارا کر دیا  راجن پور کا نقشہ بدلنے کا مشن مکمل ہو گیا  ۔ انہوں نے کہا  پورے صوبے میں الیکٹرک بسوں کا جال بچھائیں گے ۔