شادمان کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم شوہر نے تیز دھار آلے سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا، جس کے بعد اس نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش بھی کی۔ذرائع کے مطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر اسماعیل کو گرفتار کر لیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ خواتین کے قتل اور تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اور متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ کیس کی نگرانی جاری رہے گی۔حنا پرویز بٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اس نوعیت کے واقعات کے روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ شادمان کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں 30 سالہ خاتون کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر نے تیز دھار آلے سے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا، جس کے بعد اس نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش بھی کی۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر اسماعیل کو گرفتار کر لیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ خواتین کے قتل اور تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اور متاثرہ خاندان کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ کیس کی نگرانی جاری رہے گی۔حنا پرویز بٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور اس نوعیت کے واقعات کے روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔