ہزارہ ڈویژن کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری: 200 ارب روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج اعلان

ہزارہ ڈویژن کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری: 200 ارب روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج اعلان

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیر انتظام ہری پور سے مانسہرہ تک جی ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کا کام شروع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس دوران یہ بھی اعلان کیا کہ سڑک کی توسیع کے لیے صوبائی حکومت مالی معاونت فراہم کرے گی تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کا یہ خصوصی جامع ترقیاتی پیکج ترتیب دیا جا رہا ہے، جس میں سے 50 ارب روپے سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹیرینز کو ہدایت کی کہ اس ترقیاتی پلان میں شامل اسکیموں کی حتمی تجاویز کے لیے علیحدہ مشاورتی نشست منعقد کی جائے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام ماضی سے مختلف اور عوامی اہمیت کے بڑے منصوبوں پر مشتمل ہوگا، اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو فوری فوائد حاصل ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی پی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز تیار کیے جائیں گے اور خاص طور پر پسماندہ اضلاع پر توجہ دی جائے گی۔

            خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کے خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صدارت میں خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اس اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے زیر انتظام ہری پور سے مانسہرہ تک جی ٹی روڈ کو دو رویہ کرنے کا کام شروع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس دوران یہ بھی اعلان کیا کہ سڑک کی توسیع کے لیے صوبائی حکومت مالی معاونت فراہم کرے گی تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے لیے 200 ارب روپے کا یہ خصوصی جامع ترقیاتی پیکج ترتیب دیا جا رہا ہے، جس میں سے 50 ارب روپے سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹیرینز کو ہدایت کی کہ اس ترقیاتی پلان میں شامل اسکیموں کی حتمی تجاویز کے لیے علیحدہ مشاورتی نشست منعقد کی جائے۔ 

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام ماضی سے مختلف اور عوامی اہمیت کے بڑے منصوبوں پر مشتمل ہوگا، اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو فوری فوائد حاصل ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی پی کو حتمی شکل دینے سے قبل تمام ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز تیار کیے جائیں گے اور خاص طور پر پسماندہ اضلاع پر توجہ دی جائے گی۔