پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل ماؤں کے لیے ایک مزاحیہ مشورہ شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا ہے۔
نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ میم شیئر کی، جس میں 22 مئی سے 24 اگست تک موسمِ گرما کی طویل تعطیلات کا ذکر کرتے ہوئے ماؤں کو پہلے سے ذہنی اور جسمانی تیاری کی ہدایت دی گئی۔میم میں مزاحیہ انداز میں تیاری کے مختلف طریقے بھی بتائے گئے، جن میں بھیگے بادام کھانا، بادام کے تیل سے سر کی مالش اور نمک والے پانی کے غرارے شامل تھے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو خوب سراہا اور والدین خصوصاً ماؤں نے اسے اپنی روزمرہ زندگی سے قریب قرار دیتے ہوئے دلچسپ ردعمل دیا۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں بچوں کے لیے خوشیوں کا موسم ہوتی ہیں، تاہم والدین کے لیے یہ وقت معمولاتِ زندگی کو کافی حد تک متاثر کر دیتا ہے۔واضح رہے کہ نعمان اعجاز اپنی سنجیدہ اور جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مزاحیہ اور حقیقت سے قریب پوسٹس کے باعث بھی خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔