رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کی تنقید پر ردعمل، وائرل ہورہا ہے

رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کی تنقید پر ردعمل، وائرل ہورہا ہے

بھارت کے کامیڈین  سمے رائنا   ایک بار پھر اپنے نئے اسٹینڈ اپ شو کے بعد خبروں کی زینت بن گئے ہیں، جبکہ ان کے شو سے جڑے تنازع میں نام آنے والے رنویر الہ آبادیا نے بھی اس پر ردعمل دیا ہے۔

سامعین میں مقبول یوٹیوب شو ”انڈیاز گوٹ لیٹنٹ“ سے شہرت حاصل کرنے والے سمے رائنا کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک ایپی سوڈ میں رنویر الہ آبادیا کے متنازع بیان کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا۔ اس صورتحال کے بعد شو کے متعدد ایپی سوڈز کو یوٹیوب سے ہٹانا پڑا تھا اور دونوں شخصیات کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی سامنے آئی تھیں۔بعد ازاں عدالتوں سے ریلیف ملنے کے بعد سمے رائنا نے ایک بار پھر اسٹیج پر واپسی کی اور اپنا نیا اسٹینڈ اپ اسپیشل “اسٹل الائیو” جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور اور تنازعات پر کھل کر بات کی۔ اپنے شو میں انہوں نے نہ صرف پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا بلکہ طنزیہ انداز میں صورتحال کو بھی بیان کیا۔اسٹینڈ اپ کے دوران سمے رائنا نے رنویر الہ آبادیا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شو کے دوران بار بار سوال پوچھے جانے کی وجہ سے وہ اس گفتگو کا حصہ بنے، جس نے بعد میں تنازع کی شکل اختیار کر لی۔ اسی دوران انہوں نے مزاحیہ انداز میں مختلف شخصیات اور انڈسٹری کے رویوں پر بھی تبصرہ کیا۔

دوسری جانب رنویر الہ آبادیا نے ایک صحافی کے سوال پر مختصر ردعمل دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ “ہم دونوں کا وقت چل رہا ہے”، جسے مداحوں نے صورتحال پر ایک نرم اور غیر سنجیدہ ردعمل کے طور پر لیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تنازعات اور قانونی مشکلات کے باوجود سمے رائنا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا مقبول شو  ”انڈیاز گوٹ لیٹنٹ“ دوبارہ نئے سیزن کے ساتھ واپس آنے کی تیاری میں ہے، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔