انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم فہیم خان کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم فہیم خان پر کالعدم تنظیم کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کا الزام تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے 22 اگست 2023 کو ملزم کو حراست میں لیا تھا اور اس کے خلاف دہشت گردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں کا مقدمہ درج کیا تھا۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل میں کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فہیم خان کو سزا سنائی۔ ملزم کو 10 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔