سلوواکیہ میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے 72 سالہ شخص کو 21 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ ہینڈلووا شہر میں اس وقت ہوا جب وزیراعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ابتدائی طور پر اس واقعے کو “قتل کی کوشش” کے طور پر دیکھا گیا تھا، مگر بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ ملزم نے صرف ایک شہری پر حملہ نہیں کیا، بلکہ مملکت کے اعلیٰ سیاسی نمائندے کو نشانہ بنایا، جس کا مقصد حکومت کی پالیسیوں کو روکنا تھا۔عدالت نے 21 سال قید کی سزا کو “سنگین ملکی سلامتی کے خلاف” اقدام قرار دیا۔
وزیراعظم رابرٹو فیکو نے عدالتی کارروائی کے بعد کہا ہے کہ وہ حملہ آور کو معاف کرتے ہیں اور اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔یہ واقعہ سلوواکیہ میں سیاسی کشیدگی اور قومی سیاست میں تقسیم کو مزید بڑھا گیا ہے، جہاں وزیراعظم کی پالیسیز، خاص طور پر روس کی حمایت اور یوکرین کی مدد روکنے جیسے اقدامات، متنازعہ رہے ہیں۔