تائیوان میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے جھٹکے دارالحکومت تائی پے اور ییلان کے ساحلی علاقے میں محسوس کیے گئے۔
تائیوان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، زلزلہ زمین کے 66.8 کلومیٹر گہرائی میں آیا، اور اس کا مرکز مشرقی تائیوان کا ساحلی علاقہ تھا۔زلزلے کے سبب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کے مطابق، یہ زلزلہ رات 12 بجکر 37 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، اور ابتک کسی ہنگامی صورتحال یا امدادی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔یہ زلزلہ تائیوان کے علاقے میں معمولی نوعیت کا سمجھا جا رہا ہے، اور مقامی حکام اور لوگ حالتِ معمول پر ہیں۔