جاپان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

جاپان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

ویب ڈیسک: جاپان میں پیر کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ ہوکائیڈو کے مشرقی ساحل پر آیا، جس کی گہرائی زیادہ تھی اور اس کی شدت جاپانی زلزلہ پیمانے پر 7 میں سے 4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر ہوکائیڈو پریفیکچر کے مشرقی علاقوں، بشمول تائیکی اور یوراورو میں محسوس کیے گئے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ رہیں اور کسی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔یہ زلزلہ جاپان کے زلزلہ خطرے والے خطے میں آیا جہاں زلزلے آنا معمول کی بات ہے، لیکن عموماً گہرائی میں آنے کی وجہ سے اس کے اثرات سطح پر کم محسوس ہوتے ہیں۔