والدہ کی شادی سے ناخوش، سوتیلے والد کو قتل کرنے والے دونوں بیٹے گرفتار

والدہ کی شادی سے ناخوش، سوتیلے والد کو قتل کرنے والے دونوں بیٹے گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ کینٹ پولیس نے ایک اہم کارروائی انجام دیتے ہوئے ایک ماہ قبل اپنے سوتیلے والد کو قتل کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق، یہ دونوں ملزمان والدہ کی شادی کے حوالے سے پیدا شدہ رنجش کی وجہ سے واردات کی مرتکب ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے سوتیلے والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے، لیکن پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ان کا سراغ لگایا اور گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق، زیر حراست افراد کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کیے گئے ہیں، اور انہیں عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔