سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار

سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار

لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شاہدرہ ٹاؤن میں سوتیلے باپ کو قتل کرنے والے بیٹے کو 2 روز کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے گھریلو ناچاقی اور جائیداد کے تنازع پر اپنے سوتیلے والد کو تین روز قبل فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری تحقیقات کا حکم دیا، جس پر ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کی نگرانی میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے قاتل کا سراغ لگایا اور فزیکلی ریڈ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی نے ملزم کی تیز رفتار گرفتاری پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور اس کامیاب کارروائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر قرار دیا۔