مرید کے: حاملہ بہن کو سوتیلے بھائی نے مکان کے تنازع پر قتل، زیورات اور 2.5 لاکھ روپے بھی چھین لیے.
مرید کے کے پرانا نارنگ روڈ پر ایک حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے سوتیلے بھائی نے قتل کر دیا۔ مقتولہ کے شوہر قاسم کی مدعیت میں سٹی پولیس نے 2 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔مدعی کے مطابق، مقتولہ چار ماہ کی حاملہ تھی اور ملزمان نے مکان کے تنازع پر اسے گلا دبا کر قتل کیا۔ اس کے ساتھ ہی ملزمان نے اس کے طلائی زیورات اور ڈھائی لاکھ روپے بھی لے لیے۔ مقتولہ کی والدہ کے مطابق، واقعے کے وقت چار سالہ بھتیجا گھر میں موجود تھا اور ملزمان نے دہرے قتل کی واردات انجام دی۔ورثا نے اسپتال میں ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے لیے احتجاج کیا۔