کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے، جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ملیر اور سکھن پولیس نے علیحدہ کارروائیوں میں زخمی ڈاکوؤں سے بھاری اسلحہ، موبائل فونز، کیش رقم، اور موٹر سائیکل برآمد کی۔سکھن پولیس نے زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا، جس کی شناخت سلطان حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔عزیزآباد پولیس نے کراچی اکیڈمی کے قریب کارروائی کے دوران دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن کی شناخت بابر علی اور شریف کے نام سے کی گئی ہے، اور انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسی طرح، انٹیلی جنس اداروں (ایس آئی یو) نے اورنگی ٹاؤن، رئیس امروہوی اور یعقوب آباد میں بھتہ خور گینگ کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی، جس میں زخمی ملزم تنزیل انصاری سے اسلحہ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔