نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین کی تقرری کیلئے پھر درخواستیں طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)سرکاری شعبہ صحت میں سب سے زیادہ تنخواہ پر تقرری کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین کی ماہانہ 25 سے 30 لاکھ تنخواہ ہوگی۔نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین کیلئے پھر درخواستیں طلب کی گئی ہیں، نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین کی تقرری کا پہلے شروع کیا گیا ، پراسس ناکام رہا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین کیلئے عمر کی حد 70 برس برقرار ہے۔ ڈین کی تعیناتی 5 برس کیلئے ہوگی جبکہ یہ تقرری دوبارہ بھی ہوسکے گی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے اشتہار میں اندرون و بیرون ممالک سے درخواستیں مانگی گئی ہیں۔