لندن(آئی این پی )برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔لیبرپارٹی نے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کی گرفتاری کے بعد انہیں پارٹی سے معطل کردیا تھا، 65 سالہ ڈین نورس پر الزام ہے کہ انہوں نے 2000 کی دہائی میں بچوں سے زیادتی کی تھی۔دوسری جانب لیبر پارٹی کے ترجمان نے ڈین نورس کے کیس پر تبصرے سے انکار کردیا۔بی بی سی کے مطابق 65 سالہ نورس 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم سے کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ کو شکست دے کر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔