نواز شریف کینسر ہسپتال برین ٹیومر کے مریضوں کیلئے امید بنے گا:مریم نواز

 انسٹیٹیوٹ آف کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر بہت جلد فنکشنل کردیاجائیگا:وزیراعلی  کابرین ٹیومر کے عالمی دن پر پیغام
 لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے برین ٹیومر ڈے پر برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا افراد کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برین ٹیومر کے مریضوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اوربرین ٹیومر کے علاج کی کاوشیں کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔ برین ٹیومر کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے،عوامی شعو ر و آگاہی بے حد ضروری ہے۔برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔برین ٹیومر نہ صرف مریض بلکہ اہلِ خانہ کے لیے بھی جذباتی اور نفسیاتی امتحان کے مترادف ہے ۔نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر اینڈ ریسرچ سنٹر بہت جلد فنکشنل کردیاجائے گا