لاہور (خصوصی رپورٹ)وزارت ریلوے نے محکمہ میں گریڈ 19 اور 20 کے 5افسروں کے تقررو تبادلے کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی حنیف گل کو ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ملتان،گریڈ 20 کے آفیسر چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر نوید مبشر کو چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی ،ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان افتخار حسین کو ڈی ایس ریلوے ورکشاپس ڈویڑن مغلپورہ ،ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپس مغلپورہ خالد خان کو پراجیکٹ ڈائریکٹرفائیو ایکسیڈنٹل لوکوموٹیوز مغلپورہ جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے آفیسر فیاض خان کو چیف پراجیکٹ اینڈ پلاننگ تعینات کردیا گیا۔