شہر بانو نقوی کو ایس پی آپریشنز 3سیف سٹی اتھارٹی لاہور تعینات کر دیا گیا
ایس ایس پی اختر فاروق سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ،نوٹیفکیشن جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 43 اعلیٰ پولیس افسروں کے تقرروتبادلے کر دیئے ہیں ، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جہانداد اکرم کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹائون لاہور ،شہر بانو نقوی کو ایس پی آپریشنز 3سیف سٹی اتھارٹی لاہور ،ایس پی محمد عاصم کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس اوروسیم ریاض کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ناصر باجوہ ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ، شاہد خان ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ، سلیم عباس ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ،محمد عثمان ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی ،محمد اشرف ایس پی رائٹ مینجمنٹ گوجرانوالہ ،خالد محمود شاہ ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور ،رائو کامران اختر ایس پی ہیڈکوارٹر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ لاہور ،عثمان ملک ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ ،نواز سیال ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ،محمد نبیل ایس پی رائٹ مینجمنٹ ہیڈکوراٹر پنجاب لگا دیئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اکرم خان نیازی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یوجنوبی پنجاب ملتان ،عثمان امین چیمہ ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹائون فیصل آباد ،جان محمد ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی جی خان اور افتخار رسول ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈولفن سکواڈ لاہور ہونگے جبکہ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اختر فاروق سینئر مینجمنٹ کورس پر چلے گئے ہیں۔