4 افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے۔سب رجسٹرار گوجرنوالہ ڈویڑن شفیق احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔تقرری کیمنتظر محمد افضل خان کو سیکشن افسر ہوم ڈیپارٹمنٹ ،شہزاد انوار ملک کو سیکشن افسرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اوراحسن اللہ مغل کو سیکشن افسر محکمہ انہار تعینات کردیاگیا۔اس ضمن میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔