ایل ڈی اے : 6 افسروں کے تقررو تبادلے

 صبیحہ سجاد ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ 6 تعینات،شاہ جمال سے اضافی چارج واپس
لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے میں 6 افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے گئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر صبیحہ سجاد کو ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ 6 ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس کو ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ8 ،کنول قیوم کو ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ 7میں تعینات کر دیا گیا۔ہاؤسنگ سیون میں تعینات شاہ جمال کو اضافی چارج سے سبکدوش کر دیا گیا۔ون ونڈو آپریشن میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹمر کیئر روبینہ بی بی کو خصوصی اقدامات کے ایڈیشنل ڈی جی کے ماتحت تعینات کر کے اینٹی منی لانڈرنگ کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔ پرائیویٹ سیکرٹری ندیم اقبال ناصر کو خصوصی اقدامات کے ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹو کے ماتحت کر دیا گیا۔ ان کو اینٹی منی لانڈرنگ کی اضافی ذمہ داری بھی دے دی گئی۔