پلازا میں آتشزدگی، خاکستر ہوگیا، کروڑوں کا نقصان

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کالج روڈ پر واقع الیکٹرونکس پلازا میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اْٹھی جس کے باعث تمام پلاز امکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا،مالک کو کروڑوںروپے کا نقصان پہنچا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی کے چیف آفیسر پیام غنی، ستھرا پنجاب، واپڈا ، ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ شہریوں نے بھی امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا۔