غازی آباد(خصوصی رپورٹ)ہڑپہ سے ساہیوال جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات ہونا معمول بن گئے،علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق ہڑپہ سے ساہیوال جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں ، مسافروں، ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اور گاڑیوں کا بھی نقصان ہو رہا ہے،ہڑپہ ٹال پلازہ ہونے کے باجود بھی یہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے اور متعلقہ حکام خاموش نظر آ رہے ہیں، علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال ڈویڑن اور متعلقہ حکام سے سڑک کو فوری طور پر مرمت کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔