مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے ٹا ئون ریلوے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، دونوں اطراف واقع پارکس اور لیڈیز پارک سمیت روڈ پر نصب لائٹس بند ہونے سے ڈاکو ئوں کی چاندی ہوگئی، عرصہ دراز سے خراب لائیٹس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکو شہریوں کو لوٹنے لگے،جبکہ بلدیہ مریدکے خواب خرگوش کے مزے لیتے ہوئے شہری مسائل سے چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہی ہے، عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے مریدکے ٹا ئون ریلوے روڈ کی مرمت، پارکس کی لائٹس کی بحالی اور خصوصاً صفائی کے انتظامات کو م ئوثر بنایا جائے۔