پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی:طلال چودھری

 اسلام آباد(آئی این پی  ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے  اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس کال کا حشر بھی وہی ہوگا، جو گزشتہ احتجاجوں کا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایس او پیز کے اندر احتجاج کرتے، ان کو پہلے اجات ملتی رہی ہے، جن کا ماضی حملوں سے بھرا پڑا ہو تو محتاط ہوکر اجازت دینا پڑتی ہے۔