شوٹرز سی سی ڈی کے نشانے پر
فہرستیں تیار کرکے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے تمام مطلوب اور مفرور شوٹرز کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ،ماضی میں شوٹرز سے قتل کرانیوالے مرکزی ملزموں کو بھی گرفتار کیا جائیگا ،ڈرا دھمکا کر صلح کرنیوالے بھی گرفت میں آ ئیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے شوٹرز سی سی ڈی کے نشانے پر آ گئے سی سی ڈی نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اجرتی قاتلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہیذرائع کے مطابق ماضی میں شوٹرز کے ذریعے قتل کرانے والے مرکزی ملزمان کو بھی اب گرفتار کیا جائے گاپولیس حکام کا کہنا ہے کہ متعدد قتل کے واقعات میں لواحقین کو ڈرا دھمکا کر صلح کرا لی جاتی تھی، جس کے باعث اصل شوٹر قانون کی گرفت سے بچ جاتے تھے۔ اب ان واقعات کے ماسٹر مائنڈ کے ذریعے شوٹرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گاذرائع کے مطابق سی سی ڈی حکام نیفہرستیں تیار کرکے تمام مطلوب اور مفرور شوٹرز کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔