پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں اعلیٰ سطح پر بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی منظوری کے بعد 24 ڈی ایس پیز سمیت متعدد افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیانوٹیفکیشن کے مطابق وحید اسحاق کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مظفرگڑھ، محمد اختر محمود کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لیہ اور رائے عبدالغفار کھرل کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ گجرات تعینات کر دیا گیا ہے۔ اللہ یار کو ڈی ایس پی علی پور مظفرگڑھ جبکہ مدثر کلیم کو ڈی ایس پی لیگل جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح خالد محمود کو ڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد اکرم کو ڈی ایس پی نور پور تھل خوشاب اور محمد شہزاد گل کو ڈی ایس پی شورکوٹ جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ محمد افتخار کو ڈی ایس پی سانگلا ہل ننکانہ صاحب جبکہ جاوید سرور کو ڈی ایس پی لیگل خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق طارق ستار کو ڈی ایس پی آپریشنز سیف سٹیز، محمد اسلم کو ڈی ایس پی صدر رحیم یار خان اور اعجاز احمد کو ڈی ایس پی آپریشنز سرکل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ اظہر نوید خان اے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویڑن لاہور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔مزید برآں محمد سہیل کو ڈی ایس پی سکول آف انٹیلی جنس لاہور، طارق جاوید کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ اور محمد عبدالحئی کو ڈی ایس پی آر آئی بی ڈیرہ غازی خان تعینات کیا گیا ہے۔ محمد یاسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسپیشل برانچ ساہیوال اور صغیر احمد مرزا کو ڈی ایس پی سکیورٹی گورنر ہاؤس لاہور تعینات کر دیا گیااسی طرح محمد نعیم کو اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ خالی سیٹ پر تعینات کیا گیا جبکہ محمد عرفان سعید کو ڈسٹرکٹ آفیسر کینٹ اسپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ مسعود الرحمان کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز موبائلز ایلیٹ فورس لاہور اور شاہد نواز کو ڈی ایس پی لیگل چنیوٹ تعینات کیا گیا ہیآئی جی پنجاب رائو عبدالکریم کی منظوری کے بعد تمام تقرر و تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے