خودکشی کی کوشش ناکام بنادی گئی،اسلام آباد میں چھپا ہوا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ مارکیٹ سے 20 کلو سونا لوٹنے والے ملزم کی گرفتاری کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ گرفتاری ملزم نے مبینہ طور پر پولیس پر پستول تان لیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے قابو کر لیاملزم نے گرفتاری کے وقت خودکشی کی بھی کوشش کی، مگر پولیس کی فوری مداخلت سے بڑا نقصان ٹل گیاتحقیقات کے مطابق ملزم شیخ وسیم اپنے زیرِ استعمال موبائل فون فروخت کر کے نیا فون لینے کی غلطی کر بیٹھا، جس کی بنیاد پر پولیس اس تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملزم نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں رہائش اختیار کر رکھی تھی اور وہ اپنے چوکیدار اور ٹیکسلا کے ایک پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ پولیس نے تکنیکی بنیادوں اور خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاگرفتاری کے بعد ملزم شیخ وسیم کو مزید تفتیش کے لیے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے