امریکہ برفانی طوفان کی زد میں، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

واشنگٹن،لندن (آئی این پی )امریکہ کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، عمارتیں، مکانات، سڑکیں دو فٹ سے زائد برف سے ڈھک گئیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، نیو یارک، الینوائے اور مشی گن میں ہر جانب سفیدی چھاگئی، الاسکا میں شدید برفباری کے بعد پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا