پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی :یوکرینی صدر

زیلنسکی نے پیوٹن کا جنگ بندی کے بدلے سٹریٹجک علاقوں سے دستبرداری کا مطالبہ مسترد کردیا
کیف(آئی این پی)یو کرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے ، یوکرین جنگ ہار نہیں رہا بلکہ آخرکار فتح حاصل کرے گا۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں گفتگو کرتے روسی صدر پیوٹن کی جانب سے جنگ بندی کے بدلے سٹریٹجک علاقوں سے دستبرداری کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔ان کا کہنا تھا روس ہزاروں فوجیوں کی قربانی دینے کے باوجود کئی اہم علاقے حاصل کرنے میں ناکام رہا، یوکرین اپنی پوزیشن کمزور نہیں کرے گا، زیلنسکی کے مطابق روس پہلے ہی تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر چکا ہے اور اسے روکنے کا واحد راستہ سخت فوجی اور معاشی دبا ئوہے