نیویارک(آئی این پی )رمضان کے آغاز کے موقع پر میئر ظہران ممدانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے اکائونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں ان کے افطار کے پلیٹر کو دکھایا گیا ہے۔، جس میں مشرقِ وسطی کے روایتی کھانے، جنوبی ایشیائی اسٹریٹ فوڈ اور روزمرہ کے پکوان شامل ہیں۔پلیٹر میں پیٹا بریڈ، فلافل، کباب، بکلاوا، مرمرے (پفڈ رائس)، پکوڑہ، جلیبی، فارسی طرز کا سموسہ، کھجور، کاجو اور نارنگی شامل ہیں۔نیویارک کے میئر کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں افطار کے لیے دیسی اشیا کا انتخاب کرتے دکھایا گیا ہے