نیویارک (آئی این پی ) نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کے خواہش مند ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔ امریکی شہر نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات کے نتائج میں بھارتی نژاد مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے اپنے مد مقابل اینڈریوکومو کو شکست دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری کے انتخابات میں پولنگ رات 9 بجے ختم ہوئی جس میں کل 11 لاکھ افراد نے ووٹنگ کی۔نتائج کے مطابق ظہران ممدانی کو 43.5 فیصدر ووٹ ملے اور ان کے مد مقابل امیدوار اینڈریوکومو کو 36.4 فیصد ووٹ ملے۔