نیویارک(آئی این پی)نیویارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی کی جیت کے موقع پر ان کی اہلیہ رما دواجی نے اپنے منفرد انداز سے تقریب میں سب کی نگاہیں اپنی جانب مبذول کر لیں۔امریکا کے شہر نیویارک میں ایک تاریخی موقع اس وقت رقم ہوا، جب 34 سالہ زہران ممدانی شہر کے میئر منتخب ہوئے۔ڈیموکریٹک سوشلسٹ نظریات کے حامل زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر بن گئے، وہ تقریبا ایک صدی میں اس عہدے پر فائز ہونے والے سب سے کم عمر شخصیت بھی ہیں۔زہران ممدانی کا منشور سستی رہائش اور کثیرالثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تھا، جو دنیا کے مہنگے اور مصروف ترین شہروں میں بے حد مقبول ہوا، انہیں 20 لاکھ سے زائد ووٹوں میں سے نصف سے کچھ زیادہ ووٹ حاصل ہوئے