واشنگٹن(آئی این پی )ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید تنا ئوکو کم کرنے کے لئے تہران نے ایک اہم سفارتی پیش قدمی کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادار ے کے مطابق ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بڑی رعایتیں دینے کا اشارہ دیا ہے تاکہ امریکا کے ممکنہ فوجی حملے کو روکا جا سکے۔۔دوسری جانب امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے سفارتکاری کو آخری موقع پر ایران یورینیم افزودگی صفر کرنے سے قبل امریکا سے ٹوکن معاہدہ کر سکتا ہے