امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تومذاکرات نہیں ہوں گے: ایران

 اگر مذاکرات کی شرط افزودگی بند کرنا ہے، تو ایسے مذاکرات نہیں ہوں گے،علی ولایتی کی ’’ارنا‘‘ سے گفتگو
 تہران (آئی این پی )ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی ولایتی نے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کی شرط افزودگی بند کرنا ہے، تو ایسے مذاکرات نہیں ہوں گے۔