جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے‘وزیر خارجہ عباس عراقچی کی امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو
تہران (آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام، بشمول یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے یورینیم افزودگی کے پروگرام کو ترک نہیں کرے گا۔ اس سے قبل عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے۔ چین کے ٹی وی چینل کو بھی انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پْرامن ہے، جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہیے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں۔