آئینی عدالت میں سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل مسترد

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختونخواہ اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں برطرفی کے خلاف اپیل کیس کی سماعت کی۔۔جسٹس روزی خان نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی دوبارہ تقرری بھی بادشاہت کے انداز میں ہوئی، جبکہ دوبارہ تقرریکیلئے مسابقتی طریقہ کار اپنایا جانا چاہئے تھا، اگر آپ واقعی اتنے اہل ہیں تو حکومت دوبارہ آپ کی تقرری کر دے گی