امیر قطر سے ملاقات کریں گے‘2مارچ کو روس روانہ ہوں گے‘صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف اہم دورے پر قطر پہنچ گئے جب کہ وہ دو مارچ سے روس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں وہ قطر کے امیر سے اہم ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کا دورہ قطر واشنگٹن میں قطرحکام سے ملاقات میں طے پایا تھا۔بعدازاں دو مارچ سے وہ روس کا دورہ کریں گے جو کہ دو روزہ ہوگا، شہباز شریف روس میں صدر پیو ٹن سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران سٹیل ملز کی بحالی پر مذاکرات ہوں گے۔